ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھولے موب لنچنگ : پانچ افراد کے قتل کیلئے اکسانے والا اہم ملزم گرفتار

دھولے موب لنچنگ : پانچ افراد کے قتل کیلئے اکسانے والا اہم ملزم گرفتار

Fri, 06 Jul 2018 00:33:16    S.O. News Service

ممبئی ،05؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے دھولے میں بچہ چوری کے شک میں پانچ افراد کا پیٹ پیٹ کر قتل کردئے جانے کے معاملہ میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں لوگوں کو اکسانے والے اہم ملزم مہارو پوار کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملہ میں 25 سے زیادہ افراد کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ دھولے گاوں کے لوگوں نے شک کی بنیاد پر پانچ نامعلوم افراد کو گھیر لیا تھا اور پھر پنچایت بھون میں بند کرکے مرنے تک اس کی پٹائی کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی دوپہر میں ساڑھے 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان گاوں میں وہاٹس ایپ میسیج سے افواہ پھیلی کہ بچوں کو سنبھال کر رکھیں ، کچھ لوگ بچہ چوری کرنے کیلئے گھوم رہے ہیں۔ اس کے تھوڑی دیر بعد گاوں کے پاس پانچ نامعلوم افراد نظر آئے ، جس پر گاوں والوں نے کسی پوچھ گچھ کے بغیر ہی حملہ کردیا۔ پانچ لوگوں کو پنچایت بھون کے ایک کمرے میں لے جاکر گاوں والوں نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے جم کر پٹائی کی ، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔


Share: